Friday, March 29, 2013

Muslim Saleem ghazal - March 27, 2013


Muslim Saleem ghazal - March 27, 2013

غزل ۔ مسلم سلیم ۔ ۲۷ مارچ۲۰۱۳
کیا انکو پڑھیں اب یہ حقائق سے پرے ہیں
اخبار تو سب ریپ کی خبروں سے بھرے ہیں
کیا انکو ڈراتا ہے، کبھی وہ بھی ڈرے ہیں
ہر خطرہ کو تیار ہیں جو لوگ کھرے ہیں
معصوموں کی جانوں سے نہیں ملتی ہے جنت
سمجھائیں انھیں کیسے وہ نادان دھرے ہیں
تم مارنے والوں نے شہید انکو کیا ہے
جنت میں وہ جائیں گے کہ جو لوگ مرے ہیں
اوروں کی جراحت کے نشاں بھی نہیں باقی
کچھ زخم جو اپنوں نے دئے ہیں وہ ہرے ہیں
مسلمؔ ہمیں خدشہ ہے فقط اپنے ہی شر سے
اوروں سے نہیں اپنے ہی سائے سے ڈرے ہیں

No comments:

Post a Comment