Saturday, March 31, 2012
Saturday, March 10, 2012
Sunday, February 12, 2012
Amad-Amad anthology of Muslim Saleem lauded in poetry by Barqi Azmi
آمد آمد مسلم سلیم: منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی
آمد آمد میں نہیں ہےآورد
طبع زاد اس کے سبھی ہیں اشعار
اس کے اشعار میں ہے ذوقِ سلیم
روح ہو جاتی ہے جن سے سرشار
اپنے رشحاتِ قلم سے سب کو
کرتے رہتے ہیں ہمیشہ بیدار
روحِ عصر اس سے عیاں ہے برقی
عصرِ حاضر کے ہیں مسلم فنکار
Saturday, February 11, 2012
نذرِاسرارالحق مجاز Tribute to Majaz by Barqi Azmi

ایک فی البدیہہ غزل: نذرِاسرارالحق مجاز مرحوم
احمد علی برقی اعظمی
وہ ایک جھلک دکھلا بھی گئے،وعدوں سے ہمین بہلا بھی گئے
اک لمحہ خوشی دےکر ہم کو،برسوں کے لئے تڑپا بھی گئے
دیدار کی پیاسی تھین آنکھیں،کچھ دیر وہ کاش ٹھہر جاتے
اک چشمِ زدن میں ایسے گئے،ہم کھو بھی گئے اور پا بھی گئے
آنکھوں مین شرابِ شوق لئے،دروازۂ دل سے یوں گذرے
میخانۂ ہستی مین آکر ،وہ پی بھی گئے چھلکا بھی گئے
ہے رنگِ مجاز بہت دلکش،جو شعرو سخن میں تھے یکتا
اپنے اشعار سے جو سب کو ،بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے
کچھ دیر انہیں نہ لگی برقی،آئے بھی اور گذر بھی گئے
وہ غنچۂ دل کو کھلا بھی گئے،جو کِھلتے ہی مُرجھا بھی گئے
آج کا انتخاب
شاعر: مجاز لکھنوی
تسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی، وہ سعئ کرم فرما بھی گئے
اس سعئ کرم کو کیا کہیے، بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے
ہم عرضِ وفا بھی کر نہ سکے، کچھ کہہ نہ سکے کچھ سن نہ سکے
یاں ہم نے زباں ہی کھولی تھی، واں آنکھ جھکی شرما بھی گئے
آشفتگیِ وحشت کی قسم، حیرت کی قسم، حسرت کی قسم
اب آپ کہیں کچھ یا نہ کہیں، ہم رازِ تبسّم پا بھی گئے
رُودادِ غمِ الفت اُن سے، ہم کیا کہتے، کیوں کر کہتے
اِک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے
اربابِ جنوں پر فرقت میں، اب کیا کہیے، کیا کیا گزری
آئے تھے سوادِ الفت میں، کچھ کھو بھی گئے کچھ پا بھی گئے
یہ رنگِ بہارِ عالم ہے، کیوں فکر ہے تجھ کو اے ساقی
محفل تو تری سونی نہ ہوئی، کچھ اُٹھ بھی گئے، کچھ آ بھی گئے
اِس محفلِ کیف و مستی میں، اِس انجمنِ عرفانی میں
سب جام بکف بیٹھے ہی رہے، ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے
Wednesday, February 8, 2012
Wednesday, February 1, 2012
Tuesday, January 31, 2012
Mazhar Imam - a tribute by Barqi Azmi and Muslim Saleem
The litterateur, who was counted among the leading contemporary poets, had four volumes of poetry to his credit -- Zakhm-e-Tamanna (1962), Rishta Goonge Safar Ka (1974), Pichle Mausam Ka Phool (1987) and Band Hota Hua Bazaar. In addition, a collection of his critical essays Aati Jaaati Lehren had also been brought out. He is recipient of many awards like the prestigious Sahitya Akedemi Award, Ghalib Award, Delhi Urdu Academy Award, Maulana Mazharul Haq Award and All India Mir Academy Award.He influenced a number of poets and inspired them to create aazad gahazal . He was sensitive to the changes that were influencing Urdu poetry of his day. His works left mark on the Urdu literature of the era of progressive movement, modernism and post modernism. He was born in 1928 in Bihar’s Darbhanga district. His father Syed Amir Ali was a post master. Imam did his post-graduation in Urdu and Persian before going to Pune for diploma from TV and Film Institute. He had settled in Delhi after retirement. The late poet had started his career from Kolkata with a daily Karvana in 1951.
Thursday, January 26, 2012
NAZR E IBN E INSHA AHMAD ALI BARQI AZMI

jo kuchh bhi tum se paya hai,ab mera yahi sarmaya hai
insha ne sahi farmaya hai,jo kuchh hai yahaan”sb maya hai”
mumtaaz ki yaad mein shahjahaan ne taj mahal banwaya hai
paise ne gul yeh khilaya hai,jo kuchh hai yahaan sab maya hai
hain rishte nata matlab ke,koii bhi kisi ka nahin yahan
koii apna na paraya hai,jo kuchh hai yahaan sab maya hai
tum daam e fareb mein mat aana ,yeh tum ko shikar banaein ge
sab ne ek jaal bichhaya hai,jo kuchh hai yahaan sab maya hai
chalti phirti tasveeron mein mat dhoondh sukoon e qalb o jigar
ek daam e fareb yeh kaaya hai,jo kuchh hai yahaan sab maya hai
rakh yaad tere kaam aaye ga,main ne jo tujhe sunaya hai
uljhi guththi suljhaya hai,jo kuchh hai yahaan sab maya hai
phirte hain rikaabi mazhab jo,sab pet ke bande hain barqi
le lein ge jo ab tak paya hai.jo kuchh hai yahaan sab maya hai
(posted by Muslim Saleem - January 26, 2012)
Wednesday, January 25, 2012
EK JASHN E BA WAQAR HAI 26 JANUARY by AHMAD ALI BARQI AZMI اک جشنِ باوقار ہے ۲۶ جنوری

EK JASHN E BA WAQAR HAI 26 JANUARY
EK WAJH E IFTEKHAR HAI 26 JANUARY
PARCHAM GUSHAII KIJIYE HAR JA BASAD KHULUS
MIZAAN E AITEBAR HAI 26 JANUARY
DASTOOR E HIND KA THA ISI DIN HUA NEFAAZ
IS KI HI YAADGAAR HAI 26 JANUARY
DUNIYA MEIN HAI JO HIND KI AZMAT KA EK NISHAAN
WOH JASHN E SHAANDAR HAI 26 JANUARY
GULHA E RANGA RANG HAIN IS KE NAZAR NAWAAZ
SAB KE GALE KA HAAR HAI 26 JANUARY
SAB KE SUKOON E QALB KA BAIS HO YEH NA KYON
EK NAKHL E SAYA DAAR HAI 26 JANUARY
JITNA BHI DIL LAGANA HAI IS SE LAGAIYE
BAS PYAR PYAR PYAR HAI 26 JANUARY
ITNA BHI KOII NAAZ KARE IS PE HAI WOH KAM
BARQI TERA WAQAAR HAI 26 JANUARY
Rate this:
Sunday, January 22, 2012
Shuja Khawar - yad-e-raftagan - barqi azmi
Saturday, January 14, 2012
Tribute Barqi Azmi to Ibne Insha on death anniversary
احمد علی برقی اعظمی
جو کچھ بہ تم سے پایا ہے،اب میرا یہی سرمایا ہے
‘‘انشا نے سہی فرمایا ہے،جو کچھ ہے یہاں’’ سب مایا ہے
ہیں رشتے ناتے مطلب کے،کوئی بھی کسی کا نہیں یہاں
کوئی اپنا نہ پرایا ہے،جو کچھ ہے ہیان سب مایا ہے
تم دامِ فریب میں مت آنا یہ تم کو شکار بنائیں گے
سب نے اک جال بچھایا ہے،جو کچھ ہے ہیان سب مایا ہے
چلتی پھرتی تصویروں مین مت ڈھونڈ سکونِ قلب و جگر
اک دامِ فریب یہ کایا ہے، جو کچھ ہے یہاں سب مایا ہے
پھرتے ہیں رکابی مذہب جو سب پیٹ کے بندے ہیں برقی
کھو جائے گا جو پایا ہے،جو کچھ ہے یہاں سب مایا ہے
ابن انشاء-شاعر ترا، انشاء ترا
11 جنوری 1978 انشاء جی کی تاریخ وفات ہے، گزشہ کل گزرے اس دن کو پاکستان کے چند ٹی وی چینلز نے یاد رکھا اور خبر نشر کی لیکن کسی نے انشاء جی کی قبر کی تصویر نہ دکھائی، وجہ اس کی یہ ہے کہ انشاء جی کی قبر پر کتبہ نہیں ہے۔
کچھ عرصہ قبل شام مغرب کے وقت مشفق خواجہ صاحب کی لائبریری کا قصد تھا اور وہاں حآضری سے قبل خیال آیا کہ انشاء جی کو سلام کرلیا جائے۔ دو برس پیشتر آج ٹی وی کے ایک رپورٹر جن کو ہم جناب ابن صفی کی قبر پر لے گئے تھے، قریب سے گزرتے وقت ہاتھ کے اشارے سے کہا تھا
“یہ انشاء جی کی قبر ہے”
جس طرف وہ ہاتھ کا اشارہ کرتا تھا وہ قبرستان کا داخلی رستہ تھا، گاڑی چشم زدن میں اس کے سامنے سے گزر گئی تھی۔ اس روز نہ صرف انشاء جی کی بے نام و نشان قبر ملی بلکہ وہاں اطمینان سے فاتحہ پڑھنے کا موقع بھی نصیب ہوا.
سلمان علوی نے انشاء جی کے اس کلام (انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو) کے جواب میں قتیل کی غزل ‘یہ کس نے کہا تم کوچ کرو‘ گا کر حق ادا کردیا ہے
یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی
یہ شہر تمہارا اپنا ہے، اسے چھوڑ نہ جاؤ انشا جی
جتنے بھی یہاں کے باسی ہیں، سب کے سب تم سے پیار کریں
کیا اِن سے بھی منہہ پھیروگے، یہ ظلم نہ ڈھاؤ انشا جی
کیا سوچ کے تم نے سینچی تھی، یہ کیسر کیاری چاہت کی
تم جن کو ہنسانے آئے تھے، اُن کو نہ رلاؤ انشا جی
تم لاکھ سیاحت کے ہو دھنی، اِک بات ہماری بھی مانو
کوئی جا کے جہاں سے آتا نہیں، اُس دیس نہ جاؤ انشا جی
بکھراتے ہو سونا حرفوں کا، تم چاندی جیسے کاغذ پر
پھر اِن میں اپنے زخموں کا، مت زہر ملاؤ انشا جی
اِک رات تو کیا وہ حشر تلک، رکھے گی کھُلا دروازے کو
کب لوٹ کے تم گھر آؤ گے، سجنی کو بتاؤ انشا جی
نہیں صرف “قتیل“ کی بات یہاں، کہیں “ساحر“ ہے کہیں “عالی“ ہے
تم اپنے پرانے یاروں سے، دامن نہ چھڑاؤ انشا جی
کراچی کے دوڑتے بھاگتے بے رحم ٹریفک سے بے نیاز، لب سڑک ہمارا پسندیدہ شاعر محو استراحت ہے، ایک پختہ احاطے میں خاندان کی پانچ قبریں— کتبہ نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگ بے خبر – ہاں مگر ایک پھول بیچنے والا باخبر نکلا
اللہ تعالی جنت میں درجات بلند فرمائے
تو باوفا، تو مہرباں، ہم اور تجھ سے بدگماں؟
ہم نے تو پوچھا تھا ذرا، یہ وصف کیوں ٹھہرا ترا
ہم پر یہ سختی کی نظر؟ ہم ہیں فقیر راہگزر
رستہ کبھی روکا ترا، دامن کبھی تھاما ترا
ہاں ہاں تیری صورت حسیں لیکن تو اتنا بھی نہیں
اک شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا ترا
پی آئی سے کی جس فلائٹ سے انشاء جی کا تابوت آتا تھا اس کے پائلٹ نے استاد امانت علی کی آواز میں ‘انشاء جی اٹھو‘ لگادی تھی مسافر سنتے رہے اور روتے رہے تھے۔ استاد کی گائی اس غزل کو بغیر آنسو بہائے نہیں سنا جاسکتا۔
بند آنکھیں ہوئی جاتی ہیں پساریں پاوں
نیند سی نیند ہمیں اب نہ جگانا لوگو
ایک ہی شب ہے طویل، اتنی طویل، اتنی طویل
اپنے ایام میں امروز نہ فردا لوگو
گلوکار فیصل لطیف نے انشاء جی کا کلام ‘سب مایا ہے‘ خوب گایا ہے، احباب اسے یہاں سن سکتے ہیں:
زیر نظر پوسٹ کے ہمراہ چند تصاویر منسلک کررہا ہوں۔ پہلی تصویر انشاء جی کی قبر کی ہے، دوسری میں درمیان والی قبر انشاء جی کی ہے، تیسری تصویر میں انشاء جی اور جمیل الدین عالی صاحب ہیں، چوتھی تصویر میں پاکستان ٹیلی وژن کے ایک انٹرویو میں ابن انشاء تشریف رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ اشفاق احمد و بانو قدسیہ، فرہاد زیدی اور جمیل الدین عالی ہیں۔ آخری تصویر مین انشاء جی، ضیاء محی الدین اور ناصر جہاں ہیں
خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے
Sunday, January 1, 2012
Wednesday, October 12, 2011
Muslim Saleem in the eyes of Rashid Khaleel
Thursday, October 6, 2011
Atif Javed Atif - Ghazal "Ai musawwir" October 6, 2011









